Subscribe Us

header ads

ADOBE PHOTOSHOP 7.0 BASIC OVERVIEW IN URDU

 ADOBE PHOTOSHOP 7.0

BASIC OVERVIEW IN URDU

کلاس نمبر :4

ایڈوب  فوٹو شاپ کا بنیادی جائزہ

ایڈوب  فوٹو شاپ کے آئی کن پر کلک کرنے سے پروگرام اوپن ہو جاتا ہے ۔سافٹ وئیر کو سیکھنے کیلئے اس کے مختلف حصوں کو سمجھنا ضروری ہے ۔جن کے نام درج ذیل ہیں ۔

 














ایڈوب  فوٹو شاپ کے آئی کن پر کلک کرنے سے پروگرام اوپن ہو جاتا ہے ۔سافٹ وئیر کو سیکھنے کیلئے اس کے مختلف حصوں کو سمجھنا ضروری ہے ۔جن کے نام درج ذیل ہیں ۔

ٹائٹل بار

منیو بار

پراپرٹی بار

ٹول بار

نیویگیٹر بار

انفو بار

کلر بار

سوئچ بار

سٹائل بار

ہسٹری بار

ایکشن بار

ٹول پری سیٹ  

لئیر بار

چینل بار

پاتھ بار

سٹیٹس بار

درمیانی ایریا

ٹائٹل بار

سافٹ وئیر میں سب سے اوپر نیلے رنگ کی پٹی موجود ہوتی ہے جسے ٹائٹل بار کہا جاتاہے ۔ٹائٹل بار کی لفٹ سائیڈ پر پروگرا م کے لوگو پکچر بنی ہوتی ہے اس کے ساتھ ہی سافٹ وئیر کا نام لکھا ہوتا ہے ۔رائٹ سائیڈ پر تین جنرل بٹن موجود ہوتے ہیں جن کی مدد سے سافٹ وئیر کو کلوز ،مکسی مائر یا ری سٹور ڈاون یا پھر منی مائز کیا جا سکتا ہے ۔

منیو بار

ٹائٹل کے بالکل نیچے باریک پٹی منیو بار کے نام سے موجود ہوتی ہے اس پٹی کے اندر سافٹ وئیر کے مختلف منیوز موجود ہوتے ہیں ۔ایڈوب فوٹو شاپ کے منیو فائل ،ایڈٹ،ایمیج ،لئیر ،سلیکٹ ،فلٹر ،ویو ،ونڈواور ہیلپ کے نام سے موجود ہوتے ہیں ۔جن کا تفصیلی ذکر آگے والی کلاسوں میں کیا جائے گا ۔

پراپرٹی بار

منیوبار کے نیچے پراپرٹی بار موجود ہوتا ہے اس بار کے اندر ٹولز کی پراپرٹیز موجود ہوتی ہیں

 

ٹول بار

سافٹ وئیر کی لیفٹ سائیڈ میں اوپر سے نیچے کی جانب ٹول بار موجود ہوتا ہے جس کے اندرسافٹ وئیر کے ٹول یا بنیادی اوزار موجود ہوتے ہیں ۔ جن کا تفصیلی ذکر آگے والی کلاسوں میں کیا جائے گا ۔

نیویگیٹر بار  

سافٹ وئیر کی رائٹ سائیڈ میں بھی کچھ بار موجود ہوتے ہیں جن میں سب سے اوپر نیویگیٹر بار موجود ہوتا ہے ۔اس بار کی مدد سے کی پکچر کا زوم ان یا آوٹ کیا جا سکتا ہے ۔

انفو بار

نیویگیٹر بار کے ساتھ بٹن انفو کے نام سے موجود ہوتا ہے ۔جس کے اندر پکچر کے رنگوں وغیرہ کی انفارمیشن نظر آتی ہے ۔

کلر بار  

نیویگٹر بار کے نیچے کلر بار موجود ہوتا ہے۔اس بار کی مددسے تصویر میں موجود رنگوں کی سیٹنگ کی جا سکتی ہے ۔

 

سوئچ بار  

کلر بار کے ساتھ بٹن سویچ کے نام سے ہوتا ہے اس پر کلک کرنے سے بار کے اندر بہت سارے کلر چھوٹی چھوٹی ڈبیوں کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں ۔جہاں سے کسی بھی کلر کا استعمال با آسانی کیا جا سکتا ہے ۔

سٹائل بار

سوئچ بار کے ساتھ بٹن سٹائل کے نام سے ہوتا ہے جس کے اندر رنگوں کے مختلف سٹائل موجود ہوتے ہیں کس بھی سٹائل کے اوپر کلک کر کے اسے تحریریا پکچر پر اپلائی کیا جا سکتا ہے ۔

ہسٹری بار  

کلر بار کے نیچے ہسٹری بار موجود ہوتا ہے فوٹو شاپ میں کام کے دوران تمام ہسٹری سیو ہوتی رہتی ہے جو یہاں ہسٹری بار میں موجود ہوتی ہے ۔یہاں سے اپنے کام کو ایک ایک سٹیپ پیچے کر کے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ایکشن بار

ہسٹری بار کے ساتھ ایکشن بار میں موجود ہوتا ہے جس کے اندرتما م تر ایکشن سیو ہو رہے ہوتے ہیں ۔

ٹول پری سیٹ بار

ایکشن بار کے ساتھ ٹول پر ی سیٹ موجود ہوتا ہے جس کے اندر مختلف ٹول موجود ہوتے ہیں ۔

لئیر بار

ہسٹری بار کے نیچے لئیر بار موجود ہوتا ہے ۔دراصل لئیر بار سافٹ وئیر کا سب سے اہم بار ہوتا ہے ایڈوب فوٹو شاپ میں ہر کال لئیرز کی شکل میں کیا جاتا ہے ۔جن کا تفصیلی ذکر آگے والی کلاسوں میں کیا جائے گا ۔

 

چینل بار

لئیر بار کے ساتھ چینل بار موجود ہوتا ہے جس کے اندر مختلف چینل موجود ہوتے ہیں ۔جن کا تفصیلی ذکر آگے والی کلاسوں میں کیا جائے گا ۔

پاتھ بار

چینل بار کے ساتھ پاتھ بار موجود ہوتا ہے جس کے اندر مختلف پاتھ موجود ہوتے ہیں ۔جن کا تفصیلی ذکر آگے والی کلاسوں میں کیا جائے گا ۔

سٹیٹس بار

سافٹ وئیر کے سب سے نیچے سٹیٹس بار موجود ہوتا ہے جس کے اندر فائل کا سٹیٹس شو ہو رہا ہوتا ہے ۔دراصل ایڈوب فوٹو شاپ میں سٹیٹس بار کو کوئی خاص کام نہیں ہے ۔

درمیانی ایریا 

سافٹ وئیر کے درمیانی ایریا کو دکھا جائے تو یہ بالکل خالی نظر آتا ہے یعنی اس ایریا میں ورڈ یا ایکسل کی طرح کو پیج موجود نہیں ہوتا ۔دراصل ایڈوب فوٹو شاپ میں کام شروع کرنے سے پہلے پیج کا سائز منتخب کرنا ضروری ہوتا ہے ۔نیو پیج لینے کیلئے مینو بار میں موجود فائل منیو کے اندر نیو کی آپشن موجود ہوتی ہے جس پر کلک کرنے سے نیو پیج لیا جا سکتاہے۔ویسے بھی ایڈوب فوٹو شاپ میں زیادہ تر کام پہلے سے بنی ہوئی پکچر پر کیا جاتا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments