Subscribe Us

header ads

Adobe Photoshop 7.0 Lasso Tools and Magic Wind Tool

ADOBE PHOTOSHOP 7.0

Lasso Tools and Magic Wind Tool

کلاس نمبر :9

ایڈوب  فوٹو شاپ

 لیزو ٹول اور میجک ونڈ ٹول کا استعمال


ایڈوب  فوٹو شاپ میں مارکیو ٹول سے نیچے لیزو ٹول اور اس کے ساتھ میجک ونڈ ٹول موجود ہوتا ہے یہ دونوں ٹولز تصویر کی کٹنگ کرنے کا کام کرتے ہیں ۔پہلے لیزو ٹولز کو سمجھ لیتے ہیں ۔لیزو ٹول کا بھی سیٹ ہوتا ہے جس کے ساتھ چھوٹا تیز کا نشان موجود ہے اس پر رائٹ کلک کرنے سے مزید ٹول اوپن ہو جاتے ہیں ۔

اس سیٹ کے اندر درج ذیل تین ٹول  موجود ہوتے ہیں ۔

1۔لیزو  ٹول                    2۔پولی گون لیزو  ٹول

3۔میگنیٹیک  ٹول





لیزو  ٹول

اس سیٹ کا پہلا ٹول لیزو ٹول ہوتا ہے ۔جہاں سے تصویر کی کٹینگ یا سلیکشن کرنا مقصود ہو لیزو ٹول کو وہاں لے جا کر ماوس کا لیفٹ بٹن کلک کر دیں بٹن کو دبا کر رکھیں اور ماوس کی مد د سے تصویر کی سلیکشن شروع کر دیں جہاں سے سلیکشن کا عمل شروع کیا جاتا ہے وہاں پر ہی اس کا احتتام بھی کیا جا نا ضروری ہے تب جا کر کٹینگ کا کام مکمل ہوتا ہے ۔لیکن یہ ٹول زیادہ بیسٹ ٹول نہیں ہے اس سے نیچے والا ٹول پولی گون لیزو ٹول بہترین ٹول ہے ۔

پولی گون لیزو  ٹول

پولی گون لیزو ٹول کٹینگ یا سلیکشن کے حوالے سے بہترین ٹول مانا جاتا ہے ۔اس ٹول کی مدد سے کسی بھی تصویر کی کٹنگ بالکل کینچی کی طرح سے کی جا سکتی ہے ۔جہاں سے تصویر کو کاٹنا ہو وہاں پر جا کر کلک کریں اور کینچی کی طرح تصویر کو کاٹنا شروع کر دیں ۔ماوس سے کلک کرتے جائیں اور تصویر کو بالکل بہترین طریقہ کا کاٹنے کی کوشش کی جائے جیسا کہ اسائنمنٹ نمبر 2 میں دکھایا گیا ہے  ۔

میگنیٹک لیزو ٹول

اس سیٹ کا آخری ٹول میگنیٹک لیزو ٹول ہوتا ہے ۔جہاں سے تصویر کی کٹینگ یا سلیکشن کرنا مقصود ہو لیزو ٹول کو وہاں لے جا کر ماوس کا لیفٹ بٹن کلک کر دیں اور ماوس کی مد د سے تصویر کی سلیکشن شروع کر دیں۔یہ ٹول مکناطیس کی طرح تصویر کے کناروں کے ساتھ ساتھ سلیکشن کرتا رہتا ہے ۔جہاں سے سلیکشن کا عمل شروع کیا جاتا ہے وہاں پر ہی اس کا احتتام بھی کیا جا نا ضروری ہے تب جا کر کٹینگ کا کام مکمل ہوتا ہے ۔لیکن یہ ٹول زیادہ بیسٹ ٹول نہیں ہے اس سے نیچے والا ٹول پولی گون لیزو ٹول بہترین ٹول ہے ۔

میجک ونڈ ٹول

لیزو ٹولز کے ساتھ میجک ونڈ ٹول موجود ہوتا ہے اس ٹول کا نام کام اور اس کی لوگو ایمج بڑی دلچسپ ہے اس ٹول کا اٗردو نام جادو کی چھڑی ہے ۔اور اس ٹول کی لوگو پکچر بھی بچوں کی جادو کی چھڑی سے مشاہبت رکھی ہے یہ ٹول بھی کٹنگ یا سلیکشن کا کام کرتا ہے ۔لیکن اس ٹول کا استعمال کی ایک رنگ کو سلیکٹ کرنے کیلئے کیا جاتا ہے اس ٹول کو سلیکٹ کرنے کے بعد کسی بھی کلر پر کلک کرنے سے وہ کلر ہر طرف سے مکمل طور پر سلیکٹ ہو جاتا ہے ۔اس کے بعد اس رنگ کو تبدیل یا بالکل ڈلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ایڈ وب فوٹو شاپ میں ساتھ میجک ونڈ ٹول ایک بہترین ٹول ہے ۔

 

Post a Comment

0 Comments